ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اٹاوہ بلاک پرمکھ انتخاب تشدد: بی جے پی ضلع صدر کے بعد ایس پی سٹی بھی ہٹائے گئے

اٹاوہ بلاک پرمکھ انتخاب تشدد: بی جے پی ضلع صدر کے بعد ایس پی سٹی بھی ہٹائے گئے

Wed, 25 Aug 2021 23:57:30    S.O. News Service

اٹاوہ،25؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) اترپردیش کے ضلع اٹاوہ میں بلاک پرمکھ انتخاب میں ہوئے ہنگامے کی وجہ سے بی جے پی ضلع صدر کو ہٹائے جانے کے بعد سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا بھی تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ بلاک پرمکھ انتخاب کے دوران بڑھ پورا میں فائرنگ کے درمیان ایس پی سٹی پرشانت کمار پرساد کو بی جے پی لیڈر ومل بھدوریا نے اس ضمن میں 15 اگست کو بی جے پی ضلع صدر اجے گھاکر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، جبکہ 24 اگست کو ایس پی سٹی کا تبادلہ مظفر نگر میں ایس پی کرائم کے عہدے پر کر دیا گیا۔ ان کی جگہ ہردوئی میں تعینات ایس پی شہر مغربی دیو سنگھ کو ایس پی سٹی اٹاوہ بنایا گیا ہے۔

حادثے والے دن ایس پی نے اعلی افسروں کو واقعہ کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا تھا کہ بی جے پی لیڈر ومل بھدوریا کے ساتھیوں نے انہیں تھپڑ مارا ہے اور یہ لوگ لاٹھی، ڈنڈے، بم اور اسلحہ لے کر آئے ہیں۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پوری ریاست میں بی جے پی کے کردار پر سوال اٹھنا شروع ہوگئے تھے۔ اس سے پہلے سماج وادی پارٹی لگاتار یوگی حکومت کے افسروں پر سوال اٹھا رہی تھی۔ کہ پنچایت انتخابات میں اقتدار کے اشارے پر امیدواروں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔


Share: